The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں: شہبازگل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت کے اصولوں کو درست کیا گیا، محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہو چکی، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اپوزیشن کا معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا، اب کس مدعے پر سیاست کی جائے گی؟۔

خیال رہے کہ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پاکستانی روپیہ کارکردگی کے حوالے سے تیسری بہترین ایشیائی کرنسی بن گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آئی اور ڈھائی ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں