پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

دی راک نے انتہائی پرتعیش حویلی خرید لی! قیمت جان پر آپ دنگ رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہالی ووڈ اسٹار ڈیوائن جانسن نے ساڑھے 4 ارب روپے کی انتہائی پرتعیش حویلی خرید لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے مزاحیہ اداکار پال ریسر سے حویلی خریدی ہے جو چھ بیڈ رومز اور پارک پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حویلی کو 1993 میں 3.67 ایکٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا جس میں مہمانوں کےلیے علیحدہ سے گھر بنایا ہے جبکہ جم اور سوئمنگ پول بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پال ریسر نے حویلی کی قیمت 3 کروڑ ڈالر مقرر کی تھی لیکن دی راک نے اس کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر لگائی اور بالآخر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر حویلی کا خرید لی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکین میوزیشن ایلیکس نے یہ حویلی اپنے لیے تعمیر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے لیے ایک خوبصورت میوزک اسٹوڈیو بھی بنوایا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں