تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھیڑ‌نے ٹی وی شو میں دی راک کو پہچان لیا

امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ’بھیڑ‘ مشہور و معروف شخصیات کو شناخت کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے‘ اس کا عملی مظاہرہ ایک لائیو ٹی وی شو میں مشہورِ زمانہ ریسلر اور فلم اسٹار’دی راک‘ کے ساتھ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی کیمبرج یونی ورسٹی نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ انتہائی معصوم اور بھولی بھالی صورت کی حامل بھیڑ درحقیقت ایک انتہائی ذہین جانور ہے جو کہ مشہور شخصیات کو پہچاننےکی حیرت انگیز صلاحیت سے مالا مال ہے۔

اپنے منفر انداز کے سبب امریکا کے مشہورِ زمانہ ریسلر اور فلم اسٹارڈیوین جانسن المعروف ’دی راک‘ اپنی نئی فلم ’جومانجی ‘ کی تشہیر کے لیےجمی کیمل لائیو نامی امریکی ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں شو کے میزبان نے اس تحقیق کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

میزبان نے ایک جانب دی راک کو کھڑا ہونے کے لیے کہا اور دوسری جانب شو میں شریک عوام میں سے ایک عام آدمی کو اٹھ کر آنےکو کہا۔ اس کےبعد ایک بھیڑ لائی گئی جسے آزاد چھوڑا گیا تو وہ بلا تعامل ڈیون جانسن کے پاس گئی اور دوسری جانب کھڑے عام آدمی کو اس نے بالکل نظر انداز کردیا‘ بھیڑ کے اس رویے نے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

*بھیڑمیں انسانوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت

*بھیڑکے معذوربچے کوخصوصی ویل چئیرکا تحفہ

یہ تحقیق حال ہی میں کیمبرج یونی ورسٹی میں کی گئی ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ بھیڑ ‘ انسانوں کے چہرے اور تاثرات پہچاننے کی غیر معمولی صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں اور وہ اپنے نگہہ بانوں کو نہ صرف یہ کہ پہچان سکتے ہیں بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات کو بھی سمجھتے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی ثابت کیاگیا ہے کہ بھیڑفیونا بروس اور ایما واٹسن کی تصاویر میں بھی فرق کرسکتے ہیں۔ کیمبرج یو نی ورسٹی نے اپنی تحقیق میں آٹھ بھیڑوں کو شام کیا جنہیں صحیح پہچان کرنے پر انعام میں عمدہ قسم کی غذا دی جانی تھی۔ بھیڑوں نے ہر بار صحیح انتخاب کیا اور با آسانی فیونا بروس‘ ایما واٹسن ‘ سابق امریکی صدر باراک اوباما اور جیک گیلن کو باآسانی شناخت کرلیا۔

کیمبرج یونی ورسٹی نے بھیڑوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے مشہور شخصیات کی تصاویر انہیں معمولی ردو بدل کے ساتھ اور مختلف اینگلز سے لی گئی تصاویر دکھائیں اور معصوم نظر آنے والی بھیڑیں یہ معرکہ بھی سر کرگئیں‘ خیال رہے کہ یہ وہ صلاحیت ہے جو صرف انسانوں میں پائی جاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -