تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسٹاراداکار اور ریسلر ‘دی راک’ پر کیا کسی نے حملہ کیا؟

لاس انجلس: دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار دی راک کو کسی نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی ان پر کوئی حملہ ہوا بلکہ وہ ورزش کے دوران خود ہی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں دی راک کے نام سے مشہور اسٹار کا اصل نام دوین جانسن ہے، دی راک ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کی جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیون جانسن گھر میں ورزش کے دوران اچانک زخمی ہوگئے، ویٹ لفٹنگ کے دوران ورزش مشین کی چین بائیں آنکھ کی طرف لگی جس کے باعث خون بہننے لگا۔

اداکار نے اپنے گھر میں گم بنا رکھا ہے جہاں وہ معمول کے مطابق ورزش کرتے ہیں۔

دی راک نے بھاری بھرکم دروازہ اکھاڑ کر پھینک دیا

دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معمولی حادثے سے متعلق ویڈیو شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ غیردانستہ طور پر ویٹ مشین کی چین آنکھ کے پاس لگ گئی جس سے زخم آیا۔

خیال رہے کہ خوش قسمتی سے ریسلر کی آنکھ بچ گئی، دوین کا مقامی اسپتال میں طبی علاج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -