منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کرونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے کیےگئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے پاکستان میں کرونا کی شدت کم ہے۔اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمانی سطح پر کرونا پرقابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کرونا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈرز نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دیں۔

اسپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،فخر امام کی سربراہی میں کمیٹی اجلاس بلانے پر مشاورت کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے،کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے،پارلیمانی سطح پر فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت ملک سے کرونا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ہمیں بحیثیت قوم اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں