تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ماسک پہننے کا مشورہ دینے پر سفاک بہنوں نے سیکیورٹی گارڈ کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا

واشنگٹن: امریکا میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ماسک پہننے کا مشورہ دینا جرم بن گیا، دو سفاک بہنوں نے چاقو کے پے درپے وار کرکے گارڈ کو شدید زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی روپورٹ کے مطابق حملے کا یہ واقعہ امریکی ریاست ایلی نوائس کے شہر شکاگو میں پیش آیا جہاں ایک اسٹور کے سیکیورٹی گارڈ نے دو بہنوں کو کرونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک پہننے کا کہا جس پر وہ دنوں آگ بگولہ ہوگئیں اور گارڈ پر چاقو کے 27 وار کیے۔

رپورٹ کے مطابق 12 سالہ جیسیکا اور 18 سالہ جیلا کو پولیس نے گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پراسیکیورٹر کا کہنا ہے کہ بہنوں نے مل کر گارڈ کے جسم پر چھری کے 27 وار کیے جس کے باعث اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گارڈ نے اسٹور میں داخلے کے لیے وہاں موجود ہیڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کو کہا اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ماسک پہن لیں، سیکیورٹی گارڈ کا یہ تلقین لڑکیوں‌ کو نہ بھائی اور حملہ کردیا۔

حملے کے دوران ایک بہن نے گارڈ کو پکڑا جبکہ دوسری نے چاقو کے پے درپے وار کیے، زخمی گارڈ کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -