تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رحم دلی کی مثال: گہرے صدمے کا شکار غیرملکی ڈرائیور کیلئے سعودی شہری مسیحا بن گیا

ریاض: سعودی شہری عاید الشمری نے اپنے ڈرائیور کی بیوی کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو گود لے لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسن عابدین نامی بنگلادیشی شہری عاید الشمری کے ہاں ڈرائیور ہے جبکہ انتقال کرجانے والی بیوی بھی مذکورہ سعودی کی خادمہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلادیشی خادمہ بیٹی کو جنم دینے کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئی، کفیل نے اپنے ڈرائیور کی مالی حالت اور دیگر پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی بیٹی کو گود لے لیا۔

انسانی ہمدردی کی یہ بہترین مثال سعودی عرب کے ریجن الجوف میں دیکھی گئی۔ غیرملکی کا کہنا ہے کہ اہلیہ امید سے تھی جب ولادت کا وقت قریب آیا تو اسپتال میں آپریشن کے ذریعے بچی کی ولادت ہوئی مگر بیوی کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ کومے میں چلی گئی جس کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔

حسن عابدین نے بتایا کہ انہیں ایک طرف اہلیہ کی جدائی کا صدمہ تھا تو دوسری طرف نومولود بیٹی کی فکر کہ اس کی پرورش اور دیکھ بھال کس طرح ممکن ہو سکے گی۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی حالت کفیل کو بتائی تو انہوں نے بغیر کسی تردد کے مجھے کہا کہ بیٹی کی فکر نہ کرو اب سے یہ ہماری بیٹی ہو گی اور اسے اپنے بچوں کے ساتھ پالوں گا۔

دریں اثنا سعودی شہری عاید الشمری نے کہا کہ رات گئے حسن کا ٹیلی فون آیا تو اس نے روتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ انتقال کر گئی اب بچی کو کہاں لے جاؤں، جس پر میں نے تسلی دی کہ وہ بچی اب ہمارے گھر رہے گی۔

Comments

- Advertisement -