تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

سعودی ولی عہد نے بڑا ارادہ ظاہر کردیا

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت عالمی توانائی مارکیٹ کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سعودی عرب 2060 تک کاربن فری ہدف حاصل کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے اور اقدامات بھی اٹھار رہا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے مزید اعلانات سننے کے متمنی ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب میں کاربن کے اخراج میں کمی کو منظم کرنے والی محفوظ ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

سعودی شہزادے نے اس سے قبل میتھن گیس سے متعلق عالمی معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دنیا بھر میں میتھن کا اخراج 30 فیصد تک کم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بورس جانسن نے بھی باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -