تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی ولی عہد نے بڑا اعلان کردیا

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سکاکا سولر انرجی اسٹیشن کے افتتاح کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیراعظم وزیردفاع محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ مملکت میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سکاکا اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔

سعودی شہزادے کا کہنا ہے کہ سکاکا اسٹیشن کا افتتاح اور توانائی کے 7 نئے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کیے گئے، معاہدوں اور منصوبوں سے ملکی معیشت کا فروغ ہوگا جبکہ وژن 2030 کے تحت اہداف حاصل کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے استفادے کی جہت میں پہلا قدم ہے، جلد ہی ’ایئر انرجی‘ سے بجلی پیدا کرنے والا دومتہ الجندل اسٹیشن بھی مکمل ہوجائے گا۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے تحت مملکت کے مخلتف علاقوں میں سسٹم نصب کیے گئے ہیں جو جلد ہی مکمل ہونے کے بعد بجلی پیدا کرنے لگیں گے، سکاکا، دومتہ الجندل بجلی گھروں اور شمسی توانائی کے سات نئے منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی 3600 میگا واٹ سے زیادہ ہوگی۔

سعودی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بدولت 6 لاکھ سے زیادہ مکانات کو بجلی فراہم ہوگی، مذکورہ منصوبوں کے بعد دنیا بھر میں تجدد پذیر توانائی کے نئے منصوبے شروع کریں گے جن کا آنے والے وقت پر علان کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -