تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گاڑیوں کے حوالے سے سعودی محکمہ کسٹم کی اہم وضاحت جاری

ریاض: سعودی محکمہ کسٹم نے وضاحت پیش کی ہے کہ 2016 ماڈل سے پرانی گاڑیاں درآمد کرنے پر پابندی ہے، لہذا مقررہ معیار کی گاڑیاں مملکت لائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شہری نے سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ پرانی گاڑیاں جن میں ٹیکسی، پولیس کاریں اور رینٹ اے کار سروس والوں کے زیر استعمال گاڑیاں درآمد کرنا منع ہے۔ جبکہ 2016 ماڈل کے بعد کی گاڑیاں درآمد کی جاسکتی ہیں۔

سعودی عرب گاڑیاں درآمد کرنے سے قبل یہ لازمی ہے کہ ان کے میک اور ماڈل کے علاوہ انجن کے معیار کو بھی جانچا جائے، یہ ضروری ہے کہ پرانی گاڑیاں مملکت میں موجود پیٹرول کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہوں۔

مملکت کے موسم کے اعتبار سے گاڑیاں لائی جاسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یورپ اور امریکا سے بعض افراد ایسی گاڑیاں درآمد کرکے فروخت کرتے ہیں جو سعودی موسم کے اعتبار سے کامیاب نہیں ہوتیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عام طورپر موسم گرم ہوتا ہے جبکہ یورپی ممالک کے لیے تیارکی جانے والی گاڑیاں سرد موسم کے مطابق ڈیزائن کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -