تازہ ترین

سعودی حکومت نے خوشخبری سنا دی

ریاض: سعودی عرب میں کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ ‘دنیا کی سب سے بڑی’ اسپورٹس اکیڈمی بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ‘دنیا کی سب سے بڑی’ اسپورٹس اکیڈمی بنائی جائے گی جس کی منظوری سعودی حکومت نے دے دی، اس اہم اقدام سے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘محد اسپورٹس اکیڈمی’ اگلی ایک دہائی میں دنیا کی سب سے بڑی اکیڈمی ہوگی جس کا مقصد سعودی عرب میں کھیلوں کے شوقین افراد کی نئی نسل تیار کرنا ہے۔

یہ اکیڈمی سنہ 2020 میں لانچ کی گئی تھی جس پر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے عالمی اداروں اور شخصیات نے تعریف بھی کی تھی۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹیو، اٹلی کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ رابرٹو مینسینی اور فٹ بال مینیجر جوز مورینہو نے بھی سعودی حکومت کے اس بڑے اقدام کو سراہا تھا۔

سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ مملکت کے لیے ایک خواب کی طرح ہے، مملکت کی توجہ اعلیٰ پائے کا سعودی ٹیلنٹ تیار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے آغاز سے کھیلوں کو اہمیت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -