تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی حکومت نے پاکستان جانے والے شہری کو اہم سوال کا جواب دے دیا

ریاض: سعودی عرب کے متعلقہ ادارے سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ میں دو ماہ بعد خروج ونہائی پر پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایسی صورت میں ویکسینیشن کرانا ضروری ہے؟۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص ‘سائق خاص’ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم ہے اور اب وہ دو ماہ بعد مملکت سے خروج ونہائی پر پاکستان جانا چاہتا ہے۔ شہری نے محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے جوازات سے پاکستانی جانے کے لیے ویکسینیشن سے متعلق سوال کیا۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی عرب سے سفر کرنے کے لیے کارآمد ایگزٹ ویزا اور ایئرلائن کی کنفرم ٹکٹ ہونا ضروری ہے اور جس ملک کا سفر کیا جارہا ہے کہ وہاں کے سفری قوائد پر عمل کرنا ہوگا۔

قبل ازیں محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے نے چھٹیوں پر مملکت سے گئے غیرملکیوں کے لیے اقامہ اور خروج وعودہ کی تجدید کے طریقہ کار پر وضاحت پیش کی ہے۔

ایک شہری نے جوازات سے آن لائن سوال کیا تھا کہ ملازم کے خروج و عودہ اور اقامہ کی تاریخ ختم ہونے والی ہے جبکہ اقامہ کی ایکسپائری خروج وعودہ کی تاریخ سے پانچ دن بعد کی ہے، ایسی صورت حال میں کس طرح تجدید کرایا جاسکتا ہے؟ طریقہ کار کیا ہوگا؟۔

متعلقہ ادارے نے اس پر وضاحت پیش کی کہ سعودی حکومت کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے اختیاری طریقہ کار جاری کیا جاچکا ہے، آجر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کارکن کے اقامے اور خروج وعودہ کی ابشر یا مقیم پورٹل سے تجدید کراسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -