تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی حکومت نے مشکل آسان کردی

ریاض: سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود توکلنا ایپ پر اسٹیٹس تبدیل نہ ہونے کی صورت میں اس مسئلے کا حل سامنے آگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت سے ایک شہری نے آن لائن استفسار کیا کہ 2 ماہ قبل ویکسین لگوائی ہے مگر تاحال توکلنا پر اس بارے میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوا کیا کریں؟۔

محکمہ نے وضاحت پیش کی کہ یسے افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوا انہیں چاہیے کہ وہ توکلنا کی ویب پر اس بارے میں اطلاع دیں یا توکلنا سینٹر میں فون کریں۔

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے ٹول فری نمبر 8001289999 جاری ہے۔ توکلنا کی ویب سائٹ سے بھی رجوع کیاجاسکتا ہے جس کا ایڈریس یہ Ta.sdaia.gov.sa ہے۔

اس ویب سائٹ پر مختلف زبانوں کی سہولتیں بھی موجود جس سے غیرملکی بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ویکسین لگوانے کے بعد اگر کسی وجہ سے سسٹم میں ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہوتا تو اس بارے میں اپ ڈیٹ کرانا ضروری ہوتا ہے کیونکہ توکلنا پر موجود اسٹیٹس سرکاری اداروں کے علاوہ عوامی مارکیٹوں میں بھی جانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اگر ایپ پر آپ کا اسٹیٹس محفوظ نہیں تو سفر بھی کرنے نہیں دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -