تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی حکومت نے بڑے اعلانات کردیے

ریاض: سعودی حکومت نے حج 2020 کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کردیا جس کے تحت بغیر اجازت مقدس مقامات میں داخلہ 28ذوالقعد سے 12ذوالحج تک ممنوع قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے اعلانات کے تحت کسی بھی قسم کی علامات(مشتبہ معاملات) والے افراد کو الگ الگ رہائشی عمارتوں میں رکھا جائے گا، جبکہ کسی علامت کے حامل کارکنان یارضاکاروں کو کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ہرحاجی اور کارکن کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے، ہر فرد کے لیے ڈیڑھ میٹر فاصلہ برقرار رکھنا طے کردیا گیا ہے، ذاتی اوزاریاسامان ایک دوسرے کو نہیں دیا جاسکے گا۔

نئے فیصلوں کے تحت اجتماعی نمازوں کی ماسک اور جسمانی فاصلے کے ساتھ ادا کرنے کی اجازت ہوگی، حجاج کرام کو حجر اسود چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، طواف اور سعی کے دوران جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

سعودی عرب نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

حج 2020 سے متعلق سعودی حکومت نے مزید بتایا کہ رمی کے لیے پہلے سے تیار کنکریاں مہیا کی جائیں گی، عرفات اور مزدلفہ میں پیک کھانا فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -