تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

ریاض: سعودی حکام نے مملکت میں مزید ایک ہزار ڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی کا کہنا ہےکہ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 1 ہزار ڈیم تعمیر کریں گے، اس حوالے سے سروے کیا جارہا ہے۔

سعودی وزیر نے قاہرہ میں فراہمی آب سے متعلق عالمی رپورٹ کے عرب ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں فی الوقت 564 سے زیادہ ڈیمز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ سو چونسٹھ میں سے بعض ڈیمز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیے ہوئے ہیں جبکہ 46 پلانٹ تیار ہیں جو یومیہ 7 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر پانی یومیہ تیار کررہے ہیں۔

عبدالرحمن الفضلی کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں کے باشندے ان کے تیار کردہ پانی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ ریگستانی ماحول والے ممالک کو پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا، پانی کی قدر اور اس کی اہمیت غیرمعمولی ہے۔

Comments

- Advertisement -