تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پروازوں پر پابندی، سعودی حکومت نے غیرملکی کو جواب دے دیا

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے پروازوں پر پابندی کے باعث غیرملکی سفر کرنے سے قاصر ہیں تاہم وقتاًفوقتاً ان کے آن لائن سوالات کے جواب اور مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

مملکت میں غیرملکیوں کے لیے اقامہ اور ویزا قوانین وضع ہیں جن پر عمل کرنا تمام تارکین وطن کے لیے لازمی ہے۔ سعودی حکومت رائج قوانین کے مطابق ہی غیرملکیوں کے تحفظات دور کررہی ہے۔ اسی ضمن میں ایک شہری نے جوازات سے سوال کیا کہ میں چھٹیوں پر سعودی عرب سے گیا لیکن بعد میں پروازوں پر پابندی عائد ہوگئی۔

شہری نے سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پروازیں بند ہونے کے باعث مملکت نہیں لوٹ سکا اور پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا تاہم میں نے نیاپاسپورٹ بنوا لیا ہے، کیا جوازت کے سسٹم میں’نقل معلومات‘ ابشر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے؟۔

سعودی عرب: پروازیں کب بحال ہورہی ہیں؟

محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے’جوازات’ نے وضاحت پیش کی کہ نقل معلومات کے لیے ویزا ہولڈر کو سعودی عرب میں ہونا لازمی ہے بصورت دیگر یہ مرحلہ مکمل نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ جوازات کے سسٹم میں غیرملکیوں کا مکمل ڈیٹا اور معلومات ہوتی ہیں، پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر نیا بنانے کیلئے معلومات سسٹم میں فیڈ کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ تارکین وطن کی معلومات کو دوبارہ سے سسٹم میں فیڈ کرنے کو ‘نقل معلومات’ کہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -