تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی حکومت نے مملکت آنے کا راستہ بتا دیا

ریاض: سعودی حکام نے ایسے غیرملکی کی پریشانی دور کردی جو مملکت آنے کا خواہش مند ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ وہ 2018 میں چھٹیوں پر مملکت سے گیا تھا اس کے بعد سے اب تک واپس نہیں لوٹا ہوں، لیکن اب دوبارہ سعودی عرب جانے کی خواہش ہے یہ کیسے ممکن ہوگا؟ طریقہ کار بتا دیں۔

جوازت نے وضاحت پیش کی کہ خروج وعودہ ویزے پر جانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران سعودی عرب لوٹیں اگر ایسا نہیں ہوا تو آپ تین سال کے لیے یہاں نہیں آسکتے۔

محکمہ نے بتایا کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے کی خلاف ورزی پر مملکت واپسی کا راستہ کسی دوسرے ورک ویزے پر ممکن ہے یا پھر تین سال کی پابندی کی مدت ختم ہونے کا انتظار کریں۔

‘سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہِ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت خروج وعودہ پر بیرون مملکت جانے والوں کو مقررہ مدت تک واپس آنا ہوتا ہے بصورت دیگر انہیں بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے ایسی صورت میں تین سال تک سعودی عرب واپسی ممکن نہیں ہوتی۔

قبل ازیں ایک سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ممالک(سفری پابندی) کے شکار ممالک سے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں لیکن اس لیے لازمی ہے کہ آپ کی مکمل کورونا ویکسینیشن مملکت میں ہی ہوئی ہو، اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو کسی دوسرے ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جس کے بعد ہی واپسی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -