تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی حکومت نے جدہ شہر میں سختی بڑھا دی

ریاض: سعودی شہر جدہ میں میونسپلٹی نے کورونا احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عمل درآمد کرانے کے لیے کارروائیاں سخت کردی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ تین روز کے دوران 9 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے اس دوران متعدد افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

دریں اثنا مشرقی ریجن میونسپلٹی کے افسران نے بھی مارکیٹوں، تجارتی مراکز کے دورے کیے اور خلاف ورزیوں پر مختلف تجارتی ادارے سیل کردیے۔

جدہ میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کے تجارتی اداروں، ریستورانوں، قہوہ خانوں اور مختلف مارکیٹوں کے 9 ہزار 902 تفتیشی دورے کیے۔ اس دوران دیکھا گیا کہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت کی چیکنگ، توکلنا ایپ پر کورونا اسٹیٹس اور ماسک وغیرہ کے حوالے سے نرمی برتی جارہی ہے۔

مذکورہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ادارے نے ایکشن لیا اور 67 تجارتی اداروں کو خلاف ورزیوں پر سیل کردیا، کئی افراد کو وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ ہر صورت میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھے تو وہ میونسپلٹی کے نمبر 940 یا بلدی ایپ پر خلاف ورزی کے حوالے سے شکایت درج کرائے۔

Comments

- Advertisement -