تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی حکومت کا پابندی کے خاتمے کا فیصلہ مؤخر

ریاض: سعودی عرب میں پرائمری اور کنڈرگارٹن کے طلبا کیلئے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی پابندی کے خاتمے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 12 برس سے کم عمر کے طلبا کے لیے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 31 اکتوبر سے حاضری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائمری اور کنڈرگارٹن کے بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہی جاری رکھیں گے، مذکورہ طلبا کے لیے اسکولوں میں حاضری کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2021 مقرر کی گئی تھی۔

سعودی عرب میں وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڈ لائن ختم کردی گئی تاکہ اس عمر کے بچوں کو وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کی جانب سے مذکورہ عمر کے طلبا کے لیے ’مدرستی ‘ اور ’روضتی ‘ پلیٹ فارم پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ ان کا نقصان نہ ہو اور تعلیم کا سلسلہ بحال رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے 12 سے 18 برس کے طلبا کے لیے لازمی ویکسینیشن کے احکامات صادر گیے گئے جن پرعمل درآمد جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -