تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکومت کی کاوشوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے

ریاض: سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے ‘شریک’ پروگرام کے آغاز کے بعد مملکت کے شیئرز بڑھ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شریک پروگرام کے بعد سعودی شیئرز میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکنگ، یوٹیلیٹییز اور پٹروکیمیکلز سیکٹروں کی سربراہی میں ‘تداول آل شیئر انڈیکس’ میں شیئرز کی بڑھوتی دیکھی گئی۔ مملکت کی معاشی گروتھ کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی ایم پارٹنرز کے سی ای او ہیڈی بین ملو کا کہنا ہے کہ شریک پروگرام کے اعلان کے بعد سعودی عرب کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔

دوسری جانب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر ياسر الرميان نے بتایا کہ معیشت میں نئی سرمایہ کاری کے لیے نئے معاہدوں پر غور کررہے ہیں جس پر جلد دستخط کریں گے۔ جبکہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کا نیا پروگرام معیشت کو تنوع بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بڑا پروگرام اور لاکھوں روزگار، سعودی ولی عہد نے خوشی کی نوید سنا دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے 12 ٹریلین ریال کے ‘شریک’ نامی خصوصی پروگرام کا آغاز کیا۔

سعودی نائب وزیراعظم و وزیردفاع محمد بن سلمان نے ملکی معیشت کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کو مزید پروان چڑھانے کے لیے شریک پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت قومی معیشت کی پائیدار شرح نمو میں قومی کمپنیوں کی حصہ داری بڑھے گی۔ سعودی عرب میں نجی وسرکاری شعبوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے ملکی پائیدار معیشت میں شراکت دار ہیں، ہم نئے دور میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -