تازہ ترین

سعودی واٹر کمپنی نے پانی کے بل سے متعلق صارفین کو خوش خبری سنا دی

ریاض: سعودی واٹر کمپنی نے صارفین کو خصوصی مشورے دیے جس کے تحت شہری پانی کے بل سے سالانہ 5 ہزار ریال تک بچا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر صارفین کے اضافی بل آتے ہیں جن میں پانی کے داخلی نیٹ ورک کا رساؤ کا مسئلہ، عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا عدم اندراج کا معاملہ اور میٹر کی غلط ریڈنگ بھی شامل ہے، لیکن اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واٹر کمپنی نے مشورہ دیا کہ صارفین پانی کا رساؤ دریافت کرکے اس کی اصلاح اور کفایت شعاری والے آلات نصب کرائیں جس کے سبب پانی کا بل 46 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

سعودی عرب میں پانی کا بل زیادہ آنے کا معاملہ، کمپنی نے وضاحت کردی

کمپنی نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ وہ پہلی فرصت میں عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا اندراج کرائیں کہ اس میں کتنے فلیٹس ہیں اور کس فلیٹ میں کتنا پانی خرچ ہو رہا ہے۔

صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ فلیٹس میں پانی کی تقسیم کا نظام استعمال کریں، صارفین عمارت یا فلیٹ کے واٹر سسٹم میں رساؤ کا معائنہ کرائیں، پانی کے استعمال میں کفایت شعاری والے آلات نصب کیے جائیں، پانی کے استعمال کے سلسلے میں توازن اور اعتدال کا طریقہ اپنائیں۔

Comments

- Advertisement -