تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی خاتون کو تصویر سے متعلق سوال پر جواب مل گیا

شہریوں کی صحت سے متعلق بتانے والی توکلنا ایپ میں اکاؤنٹ ہولڈر خواتین کے لیے اپنی تصویر چھپانے کی ‏سہولت دے دی گئی۔

خاتون صارف نے توکلنا ایپ سے متعلق سوال کیا تھا کہ تجارتی اداروں اور دفاتر میں داخل ہوتے ہوئے توکلنا ایپ ‏دکھانا پڑتی ہے تاہم کوئی خاتون اپنی تصویر چھپانا چاہے تو کیا ایسا ممکن ہے؟

ایپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خاتون اکاؤنٹ ہولڈر اپنی تصویر چھپا سکتی ہے۔ اس کے لیے مائی اکاونٹ ‏آپشن میں جا کر تصویر چھپانے یا ظاہر کرنے کے آپشن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر صارفین کو اپنے زیر کفالت افراد کا نام ایپ پر نظر نہ آئے تو اسے ایڈ کیا ‏جاسکتا ہے۔

توکلنا انتظامیہ نے بتایا کہ ایپ میں مائی سروس کا آپشن موجود ہے جس پر کلک کرنے سے زیر کفالت اور اہل ‏خانہ کا آپشن آئے گا۔

سعودی شہروں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل ‏فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ‏ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک ‏مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -