The news is by your side.

خاتون کا ‘موت’ کے منہ سے نکلنے کا منظر

دہلی: بھارت میں ساحلی پولیس نے خاتون کو موت کے منہ سے نکال لیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ساحلی پولیس نے سمندر میں ڈوبتی ہوئی خاتون کی زندگی بچا لی، مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی شہر کے سمندر میں خاتون سیاح کشتی کی سواری کررہی تھیں کہ اس پانی کے تیز بہاؤ اور لہروں کے باعث بوٹ الٹ گئی۔

ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ساحلی پولیس حرکت میں آئی اور خاتون کو ریسکیو کیا۔

کشتی پر سواری کے دوران خاتون نے سیفٹی جیکٹ پہنچ رکھی تھی جس کے باعث وہ ڈوبنے سے بچی رہیں اور اسی دوران فوراً اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں