The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 کی ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا، تاحال 37ہزار695 ٹکٹ واپس لیے جاچکے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی واپس کی گئی ٹکٹوں کی رقم 3 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ پی سی بی نے ٹکٹوں کی واپسی 13 جولائی سے شروع کی تھی۔ پہلے مرحلے میں صرف گروپ میچوں کے ٹکٹیں واپس لیے جارہے ہیں۔

6 سے 29 اگست تک دوسرے مرحلے کے پلے آف میچوں کی ٹکٹیں واپس لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست اور دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔ پی سی بی حکام کے مطابق بارش اور کرونا کے باعث شیڈول تبدیل ہونے والے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے۔

ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کوریئر مراکز پر ہورہا ہے جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، سکھر، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل ہیں اور یہ سلسلہ 29 اگست تک جاری رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں