تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی چینی موقف کی حمایت کردی

روس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان سے متعلق بیجنگ کے شدید تحفظات پر چین کے موقف کی حمایت کر دی۔

عالمی برادری، متعدد ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے اور چین کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعائدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں اور ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتے ہیں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اسی اصول کی رہنمائی میں کرتے ہیں۔

آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک کمبوڈیا نے بھی چینی موقف کی حمایت کا اعائدہ کرتے ہوئے کہا کہ آسیان کے رکن ممالک ایک چین کے اصول کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنوب مشرقی ایشیا کے دوستانہ تعاون کے معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا کے صدر نے چینی سفیر سے ملاقات کر کے چینی پالیسی اور موقف کی حمایت کی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پارلیمانی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے اور چین کو اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -