تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

بھائی کی موت کا صدمہ بہن کی جان لے گیا

بڑے بھائی کی کورونا سے موت کا صدمہ چھوٹی بہن کی جان لے گیا۔

خونی رشتے سے جڑے بہن بھائیوں کی محبت کا یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی ‏کی موت کے 5 دن بعد چھوٹی بہن بھی چل بسی۔

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں چند روز قبل رکھو رام نام شخص کورونا سے چل بسا جس کی موت ‏کا صدمہ چھوٹی بہن وجیا سے برداشت نہ ہوا اور دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلی ‏گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رکھورام کئی روز سے حیدرآباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھا اور کورونا سے ‏لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

بڑے بھائی کی موت سے چھوٹی بہن مایوس ہو گئی اور اسی افسردگی میں اسے دل کا دورہ پڑا جو ‏جان لیوا ثابت ہوا اور وہ بھی چل بسی۔

رشتے داروں کا کہنا ہے کہ دونوں بہن بھائیوں میں پیار و محبت کا بے مثال رشتہ تھا اور خاندان کے ‏دو افراد کی اچانک موت پر ہر آنکھ اشک بار اور رنجیدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -