تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

سعودی عرب میں گھیرا تنگ ہونے لگا!

ریاض: سعودی عرب میں پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے تاکہ ڈرائیورز ممنوعہ مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے سے باز آجائیں۔

اسی حوالے سے سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں ایک دن میں 3 ہزار 240 چالان کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جارہے ہیں، ایک دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تین ہزار 240 جرمانے کیے گئے۔

No photo description available.

سعودی عرب میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے جاری مہم کے تحت سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

ٹریفک قانون کے مطابق سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ مارکیٹوں، سپراسٹورز اور تفریحی و عوامی مقامات پر مخصوص افراد کے لیے پارکنگ لاٹس مخصوص ہیں جہاں عام افراد کا گاڑی پارک کرنا منع ہے۔

پارک کے مقامات کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں، مذکورہ اجازت ناموں کے بغیر مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے جس پر ٹریفک اہلکار فوری طور پر چالان کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -