The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات سے متعلق ابہام دور کردیا

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں کے اوقات سے متعلق ابہام دور کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت مویشی منڈیاں صبح7 سے رات 11 بجے تک کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وضاحتی حکم نامہ جاری کردیا گیا، گزشتہ روز کے حکم نامے پر ابہام کے باعث نیا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ عثمان چاچڑ نے نیا حکم نامہ جاری کیا۔

اس سے قبل کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ حکومت نے صبح 7 سے شام 7 بجے تک مویشی منڈیاں کھلی رکھنے کے احکامات دیے تھے لیکن اب اوقات بڑھا دیے گئے ہیں۔

کراچی کے عوام نے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں سےمتعلق گائیڈ لائنز پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملک بھر میں منڈیوں کے اوقات صبح 6 سےشام 7 تک ہوں گے اور منڈیوں میں داخلے سےقبل ماسک پہننا لازم ہو گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں