تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سوڈان میں صورت حال سنگین، ہلاکتیں

خرطوم: افریقی ملک سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان میں مظاہروں کا دائرہ دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا۔ مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے، متاثرین کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Sudan: Security forces fire tear gas at anti-coup protesters | World  News,The Indian Express

مظاہرین فوجی قیادت کو اقتدار سویلین حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Four protesting against military rule in Sudan killed, police say | The  Straits Times

یہ مظاہرے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ہورہے ہیں۔ ان کے استعفے سے سوڈان کا سیاسی مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگیا ہے۔

سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیرقیادت فوج کے پچیس اکتوبر کواقتدار پر مکمل قبضے اور وزیراعظم کو معزول کرنے کے بعد حراست میں لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -