The news is by your side.

Advertisement

سائنس فکشن فلم ’دا اسپیس بٹوین اس‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’اسپیس بٹوین اس‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم میں 6 خلا بازوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک مشن پر خلا میں جاتے ہیں۔ خلا بازوں میں موجود لڑکی خلا میں بچے کو جنم دیتے ہوئے مر جاتی ہے۔

فلم کی کہانی اسی مریخ پر پیدا ہونے والے لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔ امریکی ادارہ ناسا کے اسپیس شٹل کے ذریعے اسے زمین پر لایا جاتا ہے۔ زمین پر آنے کے بعد وہ لڑکا مختلف تجربات سے گزرتا ہے۔ اسے ایک لڑکی سے محبت بھی ہوجاتی ہے۔

کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرین کو پتہ چلتا ہے کہ لڑکے کے جسم کے اعضا زمین کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے اور اسے واپس خلا میں جانا ہوگا۔

سائنس فکشن فلم اسی سال ریلیز کردی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں