تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیلاب متاثرین کو لانے والی اسپیشل شٹل ٹرین خراب ہوگئی

سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے سبی سے مچھ تک چلائی جانیوالی والی اسپیشل شٹل ٹرین اپن منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے سبی سے مچھ تک شٹل ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا تھا تاہم یہ اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل ہی خراب ہوگئی ہے اور انجن پیرو کنری کے مقام خراب ہونے کے باعث ٹرین وہاں رُک گئی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

یہ شٹل ٹرین سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو سبی سے مچھ لے کر جارہی تھی، ریلوے کے متعلقہ حکام اور عملہ شٹل سروس کی درستگی اور بحالی لی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے، وزارت ماحولیات تبدیلی کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینہ کئ مطابق 10 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟

وزارت ماحولیات تبدیلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سیلابی ہنگامی صورتحال نویں ہفتے بھی جاری ہے، اور ملک کا 70 فیصد حصہ زیرآب ہے، پاکستان کے جنوبی حصوں میں کئی مقامات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -