منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

’ایران کی جھوٹی اور بدنیت قیادت اسے مکمل تباہی کی طرف لے جارہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جھوٹی اور بدنیت قیادت  اسے مکمل تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کی طاقت کا نتیجہ ہے کہ تیل کی ترسیل پہلے سے زیادہ ہوچکی، دنیا کی طاقتور ترین فوج کی وجہ سے آبنائے ہرمز ایران کےسوا سب کیلئے کھلی ہے آبنائے ہرمز ایران کیلئے بند ہے اس کی ذمہ دار ایرانی قیادت ہے ایران کی مکمل ناکہ بندی ہوگی ،ایران آنےاور جانیوالے جہاز روکے جائیں گے۔

’آبنائے ہرمز دھمکیوں سے ہرگز نہیں کھلے گی‘ ایران کا دوٹوک اعلان

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ قیادت سے آبنائےہرمز پر امریکی فیس سے متعلق نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، خلیجی ریاستیں آبنائے ہرمز پر 20فیصد امریکی فیس کے بجائے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے کریں گی، یہ سرمایہ کاری خلیجی ریاستوں کیلئے نہ صرف بڑی بلکہ مستقبل کیلئے بھی غیرمعمولی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں فیکٹریاں، پلانٹس اور سازوسامان کی بھرمار دیکھیں گے امریکا میں غیرملکی سرمایہ کاری سے بھاری تنخواہوں کی لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، امریکا دوبارہ جیت رہا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ جیت رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں