منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام نے راج کمار کی زندگی بدل دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے قرض حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کرنے والے ایک اور کامیاب جوان کی کہانی ٹوئٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی تقسیم میں تیزی آگئی، ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 22 ارب سے زائد قرضوں کی تقسیم مکمل ہوئی۔ ادھر اسلام کوٹ کے رہائشی راج کمار نے بھی قرض کی رقم سے پھلوں اور سبزیوں کا کامیاب کام شروع کیا۔

راج کمار کا کہنا ہے کہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے سرمایے کی ضرورت تھی، پروگرام سے آسانی سے ایک ماہ کے دورانیے میں قرضہ منظور ہوا، پہلے سے کاروبار اب بہت بہتر چل رہا ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔

دریں اثنا عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتاً میرٹ قرض تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں، ہزاروں نوجوان قرضے حاصل کرکےکاروبار چلا رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کی حقیقی ترقی وخوشحالی کیلئے سرگرم ہیں، ہر ماہ 2سے 3ارب روپے کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 ارب روپے سے قرض کی تقسیم بڑی کامیابی ہے، اسکیم سے نوجوانوں کو 100ارب کے قرضے دینے کا ہدف مکمل کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں