The news is by your side.

Advertisement

سستے داموں کوروناویکسین کی فراہمی، عدالت سے رجوع کرلیا گیا

لاہور: معیاری فیس ماسک اور کوروناویکسین کی سستے داموں فراہمی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائرکی گئی۔ درخواست گزار کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے ملک بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومت کورونا کی ویکسین سستے داموں فراہمی ممکن نہیں بنا سکی، ہر شہری کو سستی ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، مارکیٹ میں غیر معیاری ماسک کی بھر مار ہے۔

دائر درخواست میں اپیل کی گئی کہ عدالت سستے داموں ویکسین اور معیاری ماسک کی فراہمی کاحکم دے، غیر معیاری ماسک مزید بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں پہلے مرحلے میں بزرگ شہریوں کے لیے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ وبا کی تیسری لہر کے خطرات اثرات سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں