پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواکی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئروکیل حامدخان 6 ستمبرتک بیرون ملک ہیں لہذا حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے مقدمہ واپسی تک ملتوی کیا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں