تازہ ترین

برطانیہ میں پہلا انسان بردار سپر ڈرون طیارہ تیار

لندن : برطانوی انجئینر نے پہلاانسان بردار سپرڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے۔

اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ریموٹ کے بجائے پائلٹ خود کنٹرو ل کرتا ہے،ایک سو اڑتالیس کلوگرام وزنی سپر ڈرون کو سوارم کا نام دیا گیا ہے، سپرڈرون کا فریم دھات اور پولی کاربونیٹ سے تیار کیا گیا ہے، تاروں کے ذریعے تمام پنکھوں کو بیٹری سے برقی رَو پہنچتی ہے۔

جس میں چوًن (54)پنکھے لگائے گئے ہیں، اس کے درمیان ایک نشست ہے، جس پر ایک فرد بیٹھ سکتا ہے۔ اس نشست کے بالکل نیچے بیٹری کے لیے جگہ بنائی گئی ہے، اس کا ڈیزائن سادہ اور امریکا کے محکمۂ دفاع کی عمارت پینٹاگون کی طرح ہے۔

ڈرون کےضمن میں یہ پہلی مشین ہے، جس میں کوئی انسان سوار ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -