تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شامی فورسز کا گولان کی پہاڑیوں کے قریب قبضہ، اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج

دمشق: شامی فورسز نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اپنا کنٹرول سنبھال لیا جس کے باعث اسرائیل کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فورسز نے اہم کارروائی کر کے باغیوں کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب ٹھکانے خالی کرائے جس کے بعد اپنا کنڑول سنبھالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز کی اس اہم پیش رفت کے بعد اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج سامنے آیا ہے، کیوں کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے جبکہ شامی فوج باآسانی پہاڑیوں پر نظر رکھ سکے گی۔

شامی فوج کی اس پیش قدمی کے بعد ملک میں سات سال سے جاری خانہ جنگی اب اسرائیل کی دہلیز کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔


اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی، سرحد پر ڈرون منڈلانے لگے


قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے متعدد بار شام کو دھکمی دی جاچکی ہے اگر شام گولان کی پہاڑیوں پر کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمیاں شروع کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کے سرحد کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تباہ کردیا تھا، اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ڈرون شام کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس ڈرون کو کس مشن پر اور کس نے بھیجا تھا، تاہم شامی سرحد کے قریب گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -