تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

طالبان نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیرف میں 70 فیصدکمی کردی

طالبان نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف 70 فیصدکم کر دیا۔ ‏

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو گیسولین ‏مصنوعات کی برآمد بحال کر دی ہیں۔

ایران نےافغانستان کو گیسولین مصنوعات اور گیس آئل کی برآمدات دوبارہ شروع کر دی ہیں بحالی ‏کے بعد طالبان نے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف 70 فیصدکم کر دیا ہے۔

طالبان کی نئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ‏ایرانی حکومت سے تاجروں کے لیے سرحد کھلی رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ایران کی آئل، گیس اور پیٹروکیمکل مصنوعات برآمد کنندگان کی یونین کا کہنا ہے کہ طالبان کی ‏درخواست پر افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام گورنر ‏مقرر کر دیا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ حاجی محمد ادریس کو امارت اسلامیہ کی ‏قیادت نے سرکاری اداروں اور بینکنگ کے معاملات کو منظم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل ‏کے لیے افغانستان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان تقریباً کابل سمیت ملک کے تمام حصوں پر قبضہ کرچکے ہیں ‏‏اور اس وقت ملا عبدالغنی برادر سمیت ان کی اعلیٰ قیادت افغان دارالحکومت میں موجود ہے اور ‏‏ملک میں حکومت بنانے کے حوالے سے غور و فکر کررہی ہے۔

غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ سمیت دیگر ‏عالمی و بین الاقوامی اداروں نے کام بند کر کے اپنے عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے اقدامات ‏شروع کر دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -