تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

ٹیچر کا ننھی بچی سے بہیمانہ سلوک، انسانیت شرما گئی

واشنگٹن: امریکا میں اسکول کی 5 سالہ معصوم بچی کو لاتیں مارنے والی ٹیچر کو عدالت نے 30 دن جیل کی سزا سنادی اور دیگر پابندیاں بھی عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست کینساز میں گزشتہ سال فروری میں پیش آیا تھا جہاں بلیو جیکٹ نامی اسکول میں استانی نے ننھی طالبہ کو لاتیں ماری تھیں تاہم اب عدالت نے ٹیچر کو 30 دن کی جیل کی سزا سنای دی اور ان پر 1 سال تک نظر بھی رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی لائبریری میں تمام بچے پڑھ کر چلے گئے تھے لیکن معصوم سی بچی کھیل کھیل میں کتابوں کے شیلف کے نیچے لیٹ گئی، ٹیچر نے دیکھتے ہی طالبہ کو گریبان سے پکڑ کر زمین پر گرایا ور لاتیں ماریں۔

واقعے سے متعلق والدین نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو استانی نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا لیکن لائبریری میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے حقیقت آشکار کردی۔

بعد ازاں اسکول انتظامیہ نے بھی ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ والدین نے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر کیس کیا اور پھر عدالت نے خاتون کو سزا سنائی۔

Comments

- Advertisement -