جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

شوکت ترین اور پنجاب کے وزیر خزانہ کی ٹیلفونک گفتگو منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو منظر عام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس گفتگو میں شوکت ترین صوبائی وزیر خزانہ سے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی گئی ہے، آپ سب نے وہ سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے ہم نے جو کمٹمنٹ دی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

شوکت ترین اس گفتگو کے دوران محسن لغاری کو یہ ہدایت دیتے پائے گئے کہ اب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا، اب آپ نے یہ لکھنا ہے کہ ہم کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ پنجاب نے شوکت ترین کو جی بالکل کہہ کر جواب دیا۔

شوکت ترین نے اس گفتگو میں مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشت گردی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں