The news is by your side.

اٹھارہ سال ایئرپورٹ پر ‘قید’ رہنے والا شخص انتقال کرگیا

پیرس: فرانس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اٹھارہ برس ’قید‘ میں رہنے والا ایرانی شہری انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہران کریمی ناصری نامی اس شخص کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

ایرانی شہری نے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر انیس سو اٹھاسی سے دو ہزار چھ تک اٹھارہ برس گزارے تھے، انہیں قانونی سفری دستاویزات
مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا۔

مہران کریمی نے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ کی 2 ایف عمارت میں 18 برس گزارے۔

ان کی کہانی سے متاثر ہو کر ٹام ہینکس نے 2004 کی ایک فلم ‘دا ٹرمینل’ بنائی تھی،جس میں وہ انہوں نے وکٹر نوروسکی‘ نامی شخص کا کردار ادا کیا تھا

فلم کی کہانی کچھ یوں تھی کہ اس شخصکو امریکا میں داخلے سے روک دیا جاتا ہے اور وہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر پھنس جاتا ہے،جس کے باعث وہ اپنے وطن بھی نہیں جاسکتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں