تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

53 برس پہلے کھو جانے والی شے مالک کے پاس پہنچ گئی، دنیا حیران

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے بزرگ کو ان کا 53 سال پہلے کھو جانے والا بٹوا دوبارہ مل گیا جس پر انہیں خود بھی یقین نہیں آرہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو شہر سے تعلق رکھنے والے پال گریشم نامی ضعیف شہری برسوں پہلے برفانی خطے انٹارکٹیکا گئے تھے جہاں انہیں اپنے پرس سے محروم ہونا پڑا۔ لیکن حیران کن طور پر یہ شے انہیں 53 سال بعد دوبارہ مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بٹوے میں موجود ہر شے صحیح سلامت بھی ہے۔پال گریشم کو 1967 میں سائنسدانوں کی سیکیورٹی پر انٹارکٹیکا مشن پر بھیجا گیا تھا جن کی اب عمر 91 برس ہے۔

بٹوہ 2014 میں ملا لیکن اسے مالک تک پہنچانے میں سات سال لگ گئے۔ دہائیوں بعد بٹوا ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یقین نہیں رہا کہ میرا بٹو مل گیا ہے۔

انہوں نے ان کی شے واپس پہنچانے پر متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -