لندن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد طارق محمود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وبائی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کی تیسری لہر بڑھ رہی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں، مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
کرونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں مزید 5234 کرونا کا شکار
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔