لندن: برطانیہ میں ’جان لیوا‘ سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ‘سیارا‘ نامی سمندری طوفان جنوب مشرقی برطانیہ سے ٹکرائے گا جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔
’آئندہ چند روز میں سمندری طوفان کے ساتھ 80 میٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ اس دوران شدید بارشوں کا بھی امکان ہے، مذکورہ طوفان جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جس سے نظام زندگی تباہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے‘۔
میٹ آفس کے مطابق سیارا طوفان اتوار کے روز صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے، ممکنہ طوفان کی شدت کے باعث گاڑیاں اور عمارتیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اطراف کی سڑکیں اور پل بند کردیے جائیں گے۔