تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹِلٹنگ ٹرین کیا ہے؟

بھارتی ریلوے کے سینئر افسر کے مطابق بھارت میں پہلی ٹلٹنگ ٹرین کا آغاز کررہی ہے لیکن یہ ٹلٹنگ ٹرین کیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب بہ سب ترقی کی جانب گامزن ہے، اب بھارت میں ٹلٹنگ ٹرین چلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ٹلٹنگ ٹرین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ معمول کی پٹریوں پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹ سکے، بالکل اسی طرح جس طرح موٹر سائیکل سڑک پر موڑ کاٹتی ہے۔

بھارت میں تیار ہونے والی ’ وندے بھارت‘ ٹرین کا آغا 2025 سے ہوگا، یہ ٹرین اس ٹلٹنگ ٹرین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی جو اس ٹرین کی رفتاری کو بہتر بنائے گی۔

ٹلٹنگ ٹرین اب تک دنیا بھر میں صرف 11 ممالک کے پاس ہے، جس میں اٹلی، پرتگال، سلووینیا، فن لینڈ، سوئٹزرلینڈ، چین، جرمنی اوع رومانیہ شامل ہے۔

بھارت ریلوے کے اہلکار کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس ملک میں ٹِلٹنگ ٹرینیں ہوں گی،  ہم اس کے لیے ایک ٹیکنالوجی پارٹنر کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ ہم اگلے دو سے تین برسوں میں 100 وندے بھارت ٹرینوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

انڈین ریلوے نے ماضی میں ٹِلٹنگ ٹرینوں کے حوالے سے مختلف آپشنز تلاش کیے ہیں، لیکن اس نے کبھی کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی

Comments

- Advertisement -