The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 94،040 ہوگئی

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 192نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد94,040 ہوگئی، صوبے میں 853 مریضوں نے کرونا کو شکست دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں24گھنٹے کے دوران 853 مریضوں نے کرونا کو شکست دیا جس کے بعد صوبے مین کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد86086 ہوگئی، پنجاب میں مزید 2 افراد کرونا سے انتقال کرگئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کرونا سے اموات کی تعداد2164 ہوگئی، صوبے میں761581ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

صوبے میں کرونا کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں 69، شیخوپورہ 2، راولپنڈی38، جہلم 3، اٹک1، چکوال 2 اورگوجرانوالہ میں 8کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ3، نارووال1، گجرات18، حافظ آباد 2، منڈی بہاؤالدین4، ملتان6، خانیوال 1، وہاڑی 2، فیصل آباد 6، ٹوبہ 2، جھنگ 1 اور رحیم یار خان میں 1کیس سامنے آیا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا2، میانوالی 1،بہاولپور5، ڈیرہ غازی خان 2، مظفرگڑھ 1، راجن پور1، ساہیوال4، اوکاڑہ 4 اور پاکپتن میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں