تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: دل دہلا دینے والا حادثہ، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

ریاض: سعودی عرب میں پیش آنے والے خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے، خوش قسمتی سے اس ہولناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے الافلاح میں خاتون ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوکر پٹرول پمپ سے جاٹکرائی جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے پٹرول بھروانے کے باعث گاڑی موڑنے کی کوشش کی تو کار اچانک پمپ کے ٹینک سے ٹکرا گئی۔

اس واقعے کے فوراً بعد آگ لگ گئی تاہم اطراف میں موجود لوگوں اور پٹرول پمپ کے عملے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بھجانے کی کوشش کی اور جانی ومالی نقصان سے بچا لیا۔

حادثے کے دوران خاتون ڈرائیور گاڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث وہ بھی محفوظ رہیں۔

ڈرائیور کے رشتےداروں کا کہنا ہے کہ جی ایم سی نامی گاڑی کی ڈرائیور خاتون کا تعلق ریاض سے ہے اور وہ عید الاضحی کی تعطیلات گزارنے کے لیے الافلاج آئی ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -