تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘کرونا کی حقیقت کا اندازہ بہن کے انتقال پر ہوا’ بشریٰ انصاری آبدیدہ ہوگئیں

کراچی : شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ سنبھل شاہد کی موت کے بعد مداحوں کےلیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں دی جاتی رہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب اپنی بہن کو کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ دنوں ہماری بہن اداکارہ سنبھل شاہد کا انتقال ہوا

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ حقیقت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنا بہت تکالیف کے بعد دنیا سے رخصت ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہن بھائی سب کو عزیز ہوتے ہیں کیوں کہ ان کی محبت اور تعلق کا کوئی ثانی نہیں ہوتا، ہم چاروں بہنیں بھی آپس میں بہت محبت کرتی ہیں اور ہماری روحیں بھی ایک جیسی ہیں۔

آخر میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے سنبھل شاہد کےلیے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید پڑھیں : بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئيں

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ سنبھل شاہد کرونا وائرس کی مہلک وبا کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -