The news is by your side.

Advertisement

چلتی ٹرین کی دو بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں

ڈھرکی: لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین(مال گاڑی) کی دو بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈھرکی میں داد لغاری پھاٹک کے قریب بوگیاں الگ ہوئیں، بوگیاں الگ ہونے کے باعث ٹرین کو روک لیا گیا، اس واقعے کے بعد داد لغاری پھاٹک بھی بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث اپ ٹریک ٹرینوں کے لیے بند ہے۔

ادھر ریلوے گارڈ نے بتایا کہ کچھ معلوم نہیں ہے بوگیاں کیسے الگ ہوئی ہیں، انتظامیہ کو اطلاع کردی گئی ہے، جلد معاملے کی جانچ پڑتال ہوگی اور ٹریک بحال کردی جائے گی۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، ٹرین آپریشن بری طرح متاثر

خیال رہے کہ اس طرح کے حادثات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ جون میں گھوٹکی کے مقام پر ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں