The news is by your side.

Advertisement

یو اے ای کی بہترین نینی (دایا) کا ایوارڈ فلپائنی خاتون کے نام

دبئی : متحدہ عرب امارات سال 2018 کی بہترین نینی (دایا) کا ایوارڈ کئی برس سے نینی کے فرائض انجام دینے والی فلپائنی خاتون نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی بہترین خواتین (نینی) کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں فلپائنی خاتون فاتح قرار پائی۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2018 کی بہترین نینی کا انتخاب کرنے کے لیے 42 خواتین کو نامزد کیا گیا تھا جس میں 39 سالہ ’روزی ولا‘ کو متحدہ عرب امارات کی بہترین نینی قرار دیا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بہترین نینی کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی فلپائنی خاتون کو 10 لاکھ فلپائنی روپے (70 ہزار اماراتی درہم) ریٹائرمنٹ فنڈ کے طور پر انعام میں دئیے گئے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایوارڈ کا انعقاد مہاجرین کے لیے قائم فن ٹیک پلیٹ فارم کی جانب سے کیا جاتا ہے، گذشتہ برس 45 سالہ فلپائنی خاتون میلانی مانسالا کو بہترین نینی کا ایوارڈ جیتنے پر10 لاکھ روپے دئیے گئے تھے۔

بہترین نینی ایوارڈ کےلیے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کی نامزدگی اہل خانہ اور دوست فیس بُک کے ذریعے کرواتے ہیں پھر ان کی تصاویر پر آنے والے ہر لائیک کو بطور ووٹ شمار کیا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آخری مرحلے میں 4 ماہر افراد پر مشتمل پینل ان خواتین کا مختلف مراحل میں بچوں کی دیکھ بھال، اہل خانہ سے تعلق سمیت دیگر صلاحتیوں کا امتحان لیتا ہے اور پاس ہونے والی خاتون کو بہترین نینی کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں